حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کینیڈا میں مقیم برصغیر کے نامور خطیب حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید علی رضا رضوی آف کینیڈا نے ایک بیان میں ، قاضی سید نیاز حسین نقوی کے انتقال پُر ملال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔
تعزیتی بیان کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے
انا للہ وانا الیہ راجعون
عالم بزرگوار ،قاضی بے نظیر ،مدیر توانا حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید نیاز حسین نقوی مرحوم و مغفور کے ارتحال پر ملال نے تمام مدارس و علمی حلقوں کو سوگوار کردیا ہے ۔ علامہ مرحوم ایک بابصیرت اور پر کار شخصیت کے مالک تھے ۔ ان کی اچانک وفات نے تمام مومنین کے دلوں کو دہلا دیا ہے ۔
پروردگار مرحوم کو محمد وال محمد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔خصوصاً اللہ سبحانہ و تعالٰی ان کی اولاد الطاف کو اور برادران امجاد کو اس اندوہناک حادثہ کو برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے آمین ۔
مولانا سید علی رضا رضوی
آف کینیڈا